متعلقہ

رانا ثناء اللہ نے نوجوانوں کو ملک کا قیمتی اثاثہ قرار دے دیا – پاک لائیو ٹی وی



رانا ثناء اللہ نے نوجوانوں کو ملک کا قیمتی اثاثہ قرار دے دیا

لاہور: وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے نوجوانوں کو ملک کا قیمتی اثاثہ قرار دے دیا۔

وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان اس ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، نوجوانوں میں ٹیلنٹ اور جذبہ ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ماضی میں کھیل کے شعبے پر توجہ نہیں دی گئی جب کہ نوجوان ملک دشمن عناصر کی سرگرمیوں سے آگاہ ہوچکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے لیے کھیلوں اورمثبت سرگرمیوں کے منصوبے شروع کیے ہیں جب کہ پی ٹی آئی حکومت نے نوجوانوں کے لیے کوئی منصوبہ شروع نہیں کیا۔

وزیر اعظم کے مشیر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے نوجوانوں کو نفرت اور شرپسندی کی طرف راغب کیا، کھلاڑیوں کو سہولتوں کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے۔

رانا ثناء اللہ مزید کہتے ہیں کہ محکموں کے مابین کھیلوں کے مقابلے دوبارہ شروع کرائیں گے اور کھلاڑیوں کے لیے ملازمتوں میں کوٹہ مختص کرائیں گے۔