پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، قومی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا – پاک لائیو ٹی وی


نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلی جانے والی سیریز کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کو بہت بڑا دھچکا لگا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر نائب کپتان اور بیٹنگ لائن کے اہم ستون محمد رضوان نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران زخمی ہو کر سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

محمد رضوان اوپنر صائم ایوب کے آؤٹ ہونے کے بعد ون ڈاؤن کی پوزیشن پر کھیلنے کے لیے آئے تھے۔

وکٹ کیپر نے 22 گیندوں پر 1 چوکے کی مدد سے 23 رنز بنائے تھے کہ ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے۔

ڈاکٹر نے محمد رضوان کو نیوزی لینڈ کے خلاف باقی ماندہ سیریز نہ کھیلنے کا مشورہ دیا ہے۔

Exit mobile version