متعلقہ

کیا اے آر رحمان میوزک سے وقفہ لے رہے ہیں؟ بیٹے نے حقیقت بتادی – پاک لائیو ٹی وی



کیا اے آر رحمان میوزک سے وقفہ لے رہے ہیں؟ بیٹے نے حقیقت بتادی

عالمی شہرت یافتہ بھارتی موسیقار اے آر رحمان کے بیٹے اے آر امین نے والد کے میوزک انڈسٹری سے بریک لینے سے متعلق حقیقت بتادی۔

حال ہی میں بھارتی موسیقار اے آر رحمان کے بیٹے اے آر امین نے والد کے میوزک انڈسٹری سے وقفہ لینے سے متعلق پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ اے آر رحمان کا میوزک سے ایک سال کا طویل وقفہ کچھ بھی نہیں صرف جھوٹی افواہیں ہیں‘۔

 

 

اس سے قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اے آر رحمان کی بیٹی خدیجہ کا بھی پوسٹ شئیر کی تھی جس میں انکا کہنا تھا کہ ’برائے مہربانی ایسی بےکار افواہیں پھیلانا بند کریں‘۔

یاد رہے کہ بھارتی میڈیا پر اے آر رحمان اور سائرہ بانو کے درمیان علیحدگی کے بعد خبریں سامنے آئی تھیں کہ اے آر رحمان انڈسٹری سے ایک سال کا وقفہ لیں گے۔