پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے عماد وسیم اور محمد عامر کی ریٹائرمنٹ پر دونوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
گزشتہ روز آل راؤنڈر عماد وسیم اور آج صبح فاسٹ بولر محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ۔
دونوں کھلاڑی آخری بار اس سال امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کھیلے تھے۔
عماد وسیم نے کہا کہ یہ میرے ملک کی نمائندگی کرنے اور ایک بہت بڑے خواب کی تکمیل کا بہترین سفر رہا ہے۔
محمد عامر نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پاکستان کے لیے تینوں فارمیٹس میں کھیلنا اعزاز کی بات ہے۔