متعلقہ

9 مئی کو کنٹینر جلانے کا کیس، پی ٹی آئی کے آٹھ روپوش رہنما اشتہاری قرار – پاک لائیو ٹی وی



9 مئی کو کنٹینر جلانے کا کیس، پی ٹی آئی کے آٹھ روپوش رہنما اشتہاری قرار

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے ایک کیس میں پی ٹی آئی کے 8 روپوش رہنماؤں کو اشتہاری قرار  دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں جج ارشد جاویدنے 9 مئی کو کلمہ چوک پر کنٹینر جلانے کے مقدمے  کی سماعت کی۔

عدالت نے آٹھ پی ٹی آئی رہنماؤں کوروپوش ہونے کی بناء پراشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری  بھی جاری کر دیئے۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اسلم اقبال ،حماد اظہر، مراد سعید، زبیر نیازی ،حامد رضا گیلانی، محمد جاوید،عبد الصمد اور  واثق قیوم کو اشتہاری قرار دیا ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے تھانہ نصیر آباد میں درج مقدمے میں پولیس کی درخواست پر کارروائی کی جس میں پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان گرفتاری کے ڈر سے روپوش ہو چکے ہیں۔