متعلقہ

پاکستان کا معاشی نظام چند ہاتھوں میں ہے، گورنر سندھ – پاک لائیو ٹی وی



پاکستان کا معاشی نظام چند ہاتھوں میں ہے، گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ پاکستان کا معاشی نظام چند ہاتھوں میں ہے۔

 گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے انویسٹ ایکسپو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معیشت بہتر کرنے کے لیے سب کو کھڑا ہونا ہوگا، پاکستان کا معاشی نظام چند ہاتھوں میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ کے بارے میں عام لوگوں کو کم معلومات ہیں، لوگ سمجھتے ہیں اسٹاک مارکیٹ میں پیسے ڈوب جائیں گے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ ملک کا معاشی نظام مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، اسٹاک ایکسچینج میں 3 ملین لوگوں کے اکاؤنٹ ہونے چاہئیں۔

 گورنر سندھ نے کہا کہ گولڈ ٹریڈنگ پر اب یہاں خصوصی توجہ دینے جارہے ہیں، 300 روپے میں ہم پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں، مرکنٹائل ایکسچینج میں بچوں کے لئے لائف ٹائم سیونگز سرمایہ کاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلیک مارکیٹ میں جو گولڈ اس وقت ہے وہ اس مارکیٹ میں آجائے گا، اس وقت ملک میں 4 ہزار ٹن سونا موجود ہے جو معیشت میں آگیا تو معیشت میں بہت بہتری آئے گی، مرکنٹائل ایکسچینج میں گلوبل ٹریڈنگ پلیٹ فارم بنانے جارہے ہیں۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان سے گلوبلی کموڈٹیز ایکسپورٹ ہوسکے گی، مستقبل میں پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج کا بہت اہم رول ہے اور ہوگا۔