ہمارا ایجنڈا عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنا ہے، امیر مقام – پاک لائیو ٹی وی



ہمارا ایجنڈا عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنا ہے، امیر مقام

وفاقی وزیر انجینئرامیرمقام نے کہا کہ ہمارا ایجنڈا عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنا ہے۔

وفاقی وزیر امیرمقام نے سوات میں نادرا کے دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک ترقی کی جانب گامزن ہے، جبکہ نادرا کے دفترکے افتتاح سےعوام کی مشکلات کم ہوں گی۔

امیرمقام نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں ملک کی ترقی کے لیےکام کررہےہیں، نادرا دفترکے قیام سے خواتین کوسہولت ملےگی، جبکہ نادرا میگا سینٹرکے قیام کےلیے بھی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست کا مقصد افراتفری پھیلاناہے، خیبرپختونخوامیں قیام امن بہت ضروری ہے، کے پی میں ترقیاتی کاموں، منصوبوں کےلیےعوام ترس رہی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت نے سخت محنت کرکے مہنگائی کے جن کوقابوکیا، مہنگائی کی شرح کم ہوکرسنگل ڈیجٹ پرآگئی ہے۔

 امیرمقام نے مزید یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی اپنےسیاسی ایندھن کےلیےعوام کواستعمال کررہی ہے، عوام پی ٹی آئی کا گریبان پکڑے اور اپنےحقوق حاصل کرے۔

Exit mobile version