متعلقہ

اپٹما کا معیشت کو فروغ دینے کے لیے پالیسی ریٹ میں کمی کا مطالبہ – پاک لائیو ٹی وی



اپٹما کا معیشت کو فروغ دینے کے لیے پالیسی ریٹ میں کمی کا مطالبہ

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے معیشت کو فروغ دینے کے لیے پالیسی ریٹ میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔

اپٹما کے چیئرمین کامران ارشد نے پریس ریلیز میں ٹیکسٹائل سیکٹر نے 500 بیسز پوائنٹس کی شرح میں کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سی پی آئی 4.9 فیصد تک گر گیا ہے، مالیاتی آسانی فراہم کی جائے۔

اپٹما  کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں اپٹما نے کم شرح سود کے معاشی فوائد کو اجاگر کیا، اور مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس، ترقیاتی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

کامران ارشد نے کہا کہ پاکستان کا ٹیکسٹائل سیکٹر سنگل ڈیجٹ شرح سود کے لیے وکالت کر رہا ہے، مہنگائی میں کمی، پالیسی ریٹ میں کمی ضروری ہے، جبکہ شرح میں کمی میں تاخیر سے معاشی نقصان ہوگا۔

 چیئرمین اپٹما کے مطابق حقیقی سود کی شرح 11.1 فیصد تک پہنچ گئی،  یہی وجہ ہے ٹیکسٹائل صنعت نےتبدیلی کا مطالبہ کیا ہے، اس کے علاوہ  اپٹما اقتصادی استحکام کے لیے اسٹریٹجک اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔