امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے تین اراکین کانگریس سے الگ الگ ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفیر نے رکن کانگریس بل فوسٹر ، گلین آئیوی اور ڈیوڈ شویکرٹ سے ملاقات کی۔
ملاقات میں پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات اور تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستانی سفیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر لکھا کہ ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات کو معاشی روابط کے ذریعے مستحکم بنانے پر بات چیت ہوئی۔
رضوان سعید شیخ نے کہا کہ کانگریس مین گلین آئیوی سے پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات پر اچھی بات چیت ہوئی ۔ سیاست سمیت علاقائی و عالمی معاملات پر بھی گفتگو ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ رکن کانگریس فل فوسٹر سے مل کر اچھا لگا ۔
ملاقات میں باہمی طور پر سودمند شعبہ جات میں تعاون کے فروغ پر غور کیا گیا اور جامع شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے پر اتفاق ہوا۔