پاکستان نے جنوبی افریقا کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں جیت کے لیے 207 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
سینچورین میں کھیلے جانے والے سیریز کے دوسرے میچ میں محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئےمقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے۔
گرین شرٹس کے اوپنر صائم ایوب کی شاندار بیٹنگ نے نمایاں کردار ادا کیا، جو صرف 2 رنز کی کمی سے اپنی سنچری مکمل نہ کر سکے، انہوں نے 98 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی، جس میں 5 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے۔
دیگر نمایاں بیٹسمینوں میں بابر اعظم 31، عرفان خان 30 جبکہ محمد رضوان اور عباس آفریدی نے 11،11 رنز بنائے
پروٹیز کی جانب سے ڈیبیوٹنٹ ڈایان گیلیم اور اوٹنیل بارٹمین نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ جارج لنڈا نے 1 پاکستانی کھلاڑی کو پویلین واپس بھیجنے میں کامیاب رہے۔