متعلقہ

ایرانی صدر 22 سے 24 اپریل تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ – پاک لائیو ٹی وی


ایرانی صدر 22 سے 24 اپریل تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ ایرانی صدر 22 سے 24 اپریل تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا کہ عام انتخابات کے بعد کسی بھی سربراہ مملکت کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر کے ہمراہ ان کی اہلیہ اور اعلیٰ سطح وفد بھی ہوگا، وزیر خارجہ، کابینہ ارکان، اعلیٰ حکام کے علاوہ بڑا تجارتی وفد بھی آئے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر وزیراعظم اور صدر مملکت سے ملاقات کریں گے، چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی سے بھی ملاقات ہوگی۔

ممتاز زہرہ بلوچ نے بتایا کہ ایرانی صدر لاہور اور کراچی کا بھی دورہ کریں گے، ایرانی صدر صوبائی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط بنانے، تجارت بڑھانے پر بات ہوگی، توانائی، زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون  بڑھانے پر بھی بات کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی ،عالمی پیش رفت پر تعاون پر بھی گفتگو ہوگی، دہشت گردی کے مشترکہ خطرے سے نمٹنے کیلئے دو طرفہ تعاون پر بات کی جائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں تاریخی، ثقافتی اور مذہبی تعلقات ہیں، دورہ پاکستان ، ایران تعلقات مزید مستحکم کرنے کا اہم موقع ہے۔