متعلقہ

‘پولیس ن لیگی کارکن کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرے’ – پاک لائیو ٹی وی


‘پولیس ن لیگی کارکن کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرے’

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پولیس فوری لیگی کارکن محمد یوسف کے قاتلوں کوگرفتارکرے۔

عظمیٰ بخاری نے نارووال میں لیگی کارکن کی ہلاکت پراظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ سنی اتحاد کےغنڈوں نےاپنی غنڈہ گردی کامظاہرہ کیا، پولنگ کےچند گھنٹےبعد ہی فتنہ پارٹی نے رونا دھوناشروع کردیا۔

انہوں نے کہاکہ غنڈہ عناصرکواب دھاندلی کےلیے سہولتکار میسر نہیں، ہار کو دیکھتے ہوئے سنی اتحاد قتل و غارت گری پراترآئی۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ نارووال کے حلقہ پی پی 54 کے گاؤں کوٹ ناجو میں 2 سیاسی کارکنوں کے جھگڑے کے دوران ایک 60 سالہ محمد یوسف نامی شخص کے سر پر ڈنڈا لگا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔

انہیں زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ اس سے قبل ہی دم توڑ گئے، واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس کے مطابق جھگڑے کے بعد پی پی 54 پولنگ اسٹیشن کوٹ ناجو میں ووٹنگ کا عمل روک دیا گیا ہے۔