بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکارہ سلمان خان پاکستانی کراٹے ماسٹر شاہ زیب رند کے فین ہوگئے ہیں۔
حال ہی میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہونے والی کراٹے کمبیٹ 45 میں پاکستان نے بھارت کو 2-1 سے شکست دی۔
پاکستانی کراٹے ماسٹر شاہ زیب رند نے بھارتی کپتان رانا سنگھ کو فیصلہ کن آخری راؤنڈ میں ہرا کر پاکستان کو فتح دلوائی۔
فتح کے بعد شاہ زیب رند سے سلمان خان نے ملاقات کی۔
اداکار نے شاہ زیب رند کو گلے مل کر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ہر جگہ 20، 20 سیکنڈ میں ناک آؤٹ کردیتے ہو یار۔
میچ کے اختتام پر شاہ زیب رند سے سوال کیا گیا کہ وہ انہوں نے دونوں ممالک کے پرچم کیوں اٹھا رکھے ہیں جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ’’ہم دشمن نہیں ہیں، ہم دوست ہیں! اس فائٹ کا مقصد دونوں ممالک کے روابط کو قریب لانا ہے‘‘۔