متعلقہ

ضمنی الیکشن میں ن لیگ واضح اکثریت سے کامیاب ہوگی، مریم نواز – پاک لائیو ٹی وی


ضمنی الیکشن میں ن لیگ واضح اکثریت سے کامیاب ہوگی، مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں ن لیگ واضح اکثریت سے کامیاب ہوگی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے لیگی ووٹرز کے نام اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا کہ مسلم لیگ ن کا ووٹر باہر نکل رہا ہے جو کہ خوش آئند بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ چند دنوں میں پنجاب کے عوام کو ریلیف، ریلیف اور صرف ریلیف دیا، پنجاب کا مزدور، کسان، محنت کش، طلبہ اور خواتین میری ترجیحات میں سرِفہرست ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ رمضان نگہبان پیکج، 20 ہزار بائیکس، سستا آٹا اور سستی روٹی ہماری چند دنوں کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، 130 ارب کا کسان پیکج نوازشریف کے زراعت دوست ویژن کی عکاسی کرتا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ عام آدمی کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کے لیے میں اور میری ٹیم ہمہ وقت کوشاں ہیں، جلد پنجاب میں لیب ٹاپ، آئی پیڈ اسکیم بھی متعارف کروانے جارہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے تمام امیدوار انشاءاللہ واضح اکثریت سے کامیاب ہوں گے، میرا مشن آپ کے اور میرے قائد میاں نواز شریف کے ویژن کو آگے بڑھانا ہے، میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) عوامی مسائل کے حل کے لیے پوری ایمانداری سے کوشاں ہیں۔