متعلقہ

سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا؛ مزید چار ملزمان کو نوٹسز جاری – پاک لائیو ٹی وی



سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا؛ مزید چار ملزمان کو نوٹسز جاری

سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا کرنے پر آئی جی اسلام آباد نے مزید چار ملزمان کو نوٹسز جاری کر دیے۔

سوشل میڈیا پر بدنیتی پر مبنی مہم کے سلسلے میں پہلے 7 افراد کو نوٹسز جاری کیے گئے، جن میں صبغت اللہ ورک، محمد ارشد، عطا الرحمن، اظہر مشوانی، عروسہ ندیم شاہ، کومل آفریدی اور ایم علی ملک شامل تھے، ان ملزمان کو 13 دسمبر طلب کیا گیا۔

اسی سلسلے میں مزید چار ملزمان کو نوٹسز جاری کردیے گئے، ان میں سردار اظہر طارق خان، سراج احمد ، آصف رشید اور محمد ارشد شامل ہیں۔

نوٹس میں جے آئی ٹی نے ملزمان کو 16دسمبر کو طلب کر رکھا ہے، ان ملزمان نے سوشل میڈیا پر جھوٹے پروپگنڈے کے ذریعے پاکستان میں انتشار پھیلایا۔

وفاقی حکومت نے  سوشل میڈیا پر جرائم کی روک تھام کے لئے PECA ایکٹ 2016 کے سیکشن 30 کے مطابق آئی جی پولیس کے ماتحت ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی دی۔

جے آئی ٹی ملزمان اور ان کے ساتھیوں کے پسِ پردہ مقاصد کا تعین کرنے کے لیے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

مزید مجرموں کی شناخت اور ان کے خلاف قابل اطلاق قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

جے آئی ٹی کے پاس ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد بھی موجود ہیں۔