اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سمیت کسی پراعتماد نہیں کرتا، ڈونلڈٹرمپ – پاک لائیو ٹی وی



اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سمیت کسی پراعتماد نہیں کرتا، ڈونلڈٹرمپ

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سمیت کسی پراعتماد نہیں کرتا۔

ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کابحران پچیدہ ہے لیکن اب یہ حل ہونے والا ہے، اسرائیلی وزیراعظم جانتے ہیں میں غزہ جنگ کاخاتمہ چاہتاہوں۔

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ تنازع ختم کرنےکیلئے دو ریاستی حل سمیت تمام آپشن موجودہیں، غزہ، اسرائیل، یوکرین، روس سمیت کہیں بھی شہری نہیں مارے جانے چاہئیں۔

خبرایجنسی کے مطابق ایران کےساتھ جنگ کے سوال پر ٹرمپ نےکہا کچھ بھی ہوسکتا ہے، دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے نیتن یاہو کو خبردار کیا تھا کہ وائٹ ہاؤس پہنچنے سے پہلے جنگ ختم ہونی چاہیے۔

Exit mobile version