متعلقہ

حماس کےسربراہ کی ترک صدر سے اہم ملاقات – پاک لائیو ٹی وی


حماس کےسربراہ کی ترک صدر سے اہم ملاقات

حماس کےسربراہ اسماعیل ہنیہ نے استنبول میں ترک صدررجب طیب اردوان سے اہم ملاقات کی۔

ترک میڈیا کے مطابق حماس کےدیگر رہنما بھی ملاقات میں موجود تھے، ڈھائی گھنٹے طویل ملاقات میں غزہ کی صورتحال اوراسرائیل کےبڑھتے جرائم پر گفتگو کی گئی، جنگ بندی اورانسانی امداد کی کوششوں پربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔

حماس اپنا سیاسی دفتر قطر سے کسی اور ملک منتقل کرنا چاہتا ہے اس حوالے سے اومان سمیت دیگرممالک زیرغور ہیں ۔

وال اسٹریٹ جنرل کےمطابق حماس پرمذاکرات میں لچک دکھانے پر دباؤ ہے۔

ترک صدر نے کہا کہ ترکیہ فلسطین  کے عوام کو انسانی امداد بھیجنے کا سلسلہ جاری رکھے گا، غزہ پٹی کے لیے اب تک 45 ہزار ٹن سے زیادہ امدادی سامان بھیج چکا ہے۔

اسماعیل ہانیہ نے دوحہ میں ترک وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد ترکیہ کا 3 روزہ دورہ کیا ہے۔