متعلقہ

امریکی ایوان نمائندگان میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل منظور – پاک لائیو ٹی وی


امریکی ایوان نمائندگان میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل منظور

امریکی ایوان نمائندگان میں مشہور زمانہ سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر پابندی کا بل اکثریت سے منظور کر لیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بل کی حمایت میں 352 اور مخالفت میں 65 ووٹ پڑے، ریپبلکن 15 اور ڈیموکریٹ کے 50 اراکین نے بل کی مخالفت کی۔

ذرائع کے مطابق امریکی صدر بائیڈن کی طرف سے اس بل کو مکمل حمایت حاصل ہے، سابق صدر ٹرمپ بھی اس کے حامی ہیں۔

امریکہ میں 170 ملین افراد ٹک ٹاک کا استعمال کرتے ہیں، رائے عامہ کے مطابق ٹک ٹاک پر پابندی سے بنیادی حقوق متاثر ہوں گے۔

دوسری جانب امریکی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک پر چین کا کنٹرول ہے، چین اس اپلیکیشن کے ذریعے امریکی معلومات تک رسائی حاصل کرسکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے منظور ہونے کے بعد امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل اب منظوری کے لیے سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔