متعلقہ

ریڈ لائن پر 35 مہینے سے کام جاری لیکن تاحال یہ منصوبہ نہیں بن سکا، منعم ظفر – پاک لائیو ٹی وی



ریڈ لائن پر 35 مہینے سے کام جاری لیکن تاحال یہ منصوبہ نہیں بن سکا، منعم ظفر

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا کہ ریڈ لائن پر 35 مہینے سے کام جاری لیکن تاحال یہ منصوبہ نہیں بن سکا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ریڈ لائن 35 مہینے اورنج لائن 6 سال اور گرین لائن 6 سال میں مکمل کی گئی ہے۔

منعم ظفر نے کہا کہ کیا نااہلی ہے اس کی سزا اس شہر کے لوگ بھگت رہے ہیں، جبکہ منصوبے ختم ہونے کا نام نہیں لیتے سڑکیں کھدی ہوئی ہیں۔ منعم ظفر نے کہا کہ ملک میں دیگر جگہوں پر منصوبے 11 ماہ میں جبکہ کراچی کئی سال لگ جاتے ہیں، لاہور میں میٹرو 11 مہینے میں تیار کردی گئی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریڈ لائن میں جس طرح کرپشن اور لوٹ مار جاری ہے، جبکہ شرجیل میمن باتیں کرتے رہے ہیں اور یہ سارا معاملہ کراچی کے لوگوں کو اذیت پہنچائی جارہی ہے۔

منعم ظفر نے کہا کہ 7 ارب روپے ایم کیو ایم کو دئیے گئے ہیں تاکہ وہ ان تمام معاملات پر کچھ نا بولیں، جبکہ زرداری صاحب اگر کرپشن ختم کرنے کی بات کرتے ہیں تو یہ قیامت کا منظر ہے۔

ان کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ یہ صرف کینٹ کا مسئلہ نہیں ہے کراچی کے ساتھ دوہرا معیار ہے کراچی کے وسائل پر کراچی کو بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے۔