متعلقہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ بن گیا – پاک لائیو ٹی وی



پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ بن گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ بن گیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز 100 انڈیکس میں 3370 پوائنٹس کی زبردست تیزی ہوئی۔

ہنڈریڈ انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 180 پوائنٹس پر بند ہوا، کاروبار کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 408 پوائنٹس کی بلند سطح تک بھی ٹریڈ ہوا۔

مارکیٹ میں پورا دن 3.4 فیصد کاروبار میں اضافہ ہوا، مارکیٹ میں پورا دن 67 ارب روپے مالیت کے 1 ارب 46 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں 298 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ جبکہ 132 کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی۔