راولپنڈی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج راولپنڈی کے پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔
اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے، نیوزی لینڈ کے کھلاڑی جوش کلارکسن بیماری کے باعث میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔
پنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ناقص انتظامات دیکھنے کو مل رہے ہیں، میڈیا باکس میں انٹرنیٹ کی سہولت ناپید ہے جب کہ جیمرز کی وجہ سے میڈیا باکس میں موبائل فون کی سروس متاثر ہے۔
پی سی بی کی جانب سے معاونتی عملہ بھی غائب ہے جب کہ صحافیوں کو خبروں کی ترسیل میں مشکلات کا سامنا درپیش ہے۔
پاکستان الیون
کپتان بابر اعظم، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، صائم ایوب، عثمان خان، افتخار احمد، محمد عرفان خان، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، محمد عامر اور ابرار احمد۔
نیوزی لینڈ الیون
کپتان مائیکل بریسویل، ٹم سیفرٹ (وکٹ کیپر)، مارک چیپ مین، جیکب ڈفی، ڈین فاکس کرافٹ، بین لِسٹر، کول میک کونچی، جیمز نیشم، ٹم رابنسن، بین سیئرز اور ایش سودھی۔