متعلقہ

جنوبی افریقہ کو بڑا دھچکا، اہم فاسٹ بولر پاکستان کیخلاف وائٹ بال سیریز سے باہر – پاک لائیو ٹی وی



اینرچ نورکیا

جنوبی افریقہ کو بڑا دھچکا، اہم فاسٹ بولر پاکستان کیخلاف وائٹ بال سیریز سے باہر

جنوبی افریقہ  کے بولنگ یونٹ کے اہم رکن  پاکستان کیخلاف وائٹ بال سیریز سے باہر ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق فاسٹ  بولر اینرچ نورکیا  بائیں پیر  کی انگلی میں فریکچر کے باعث پاکستان کے خلاف جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز  اور بعد ازاں شیڈول ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

نورکیا انجری کے باعث پاکستان کے خلاف پہلے میچ میں بھی حصہ نہیں لے سکے تھے تاہم اب اسکین کے بعد فریکچر کی تصدیق کے بعد وہ اسکواڈ سے باہر ہوگئے ہیں۔

سیریز کے  بقیہ دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لیے اینرچ نورکیا کی جگہ تیز گیند باز دیان گیلیم کو متبادل کے طور پر  ٹیم شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اینرچ نورکیا نے  آخری اس ماہ کے شروع میں ابوظہبی میں ٹی 10 میں کھیلا تھا لیکن جون میں  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل کے بعد سے انہوں نے کوئی بین الاقوامی میچ نہیں کھیلا ہے۔

توقع کی جارہی  ہے کہ وہ اگلے سال کی چیمپئنز ٹرافی  کے لیے وائٹ بال کے کوچ روب والٹر کے ون ڈے منصوبوں کا حصہ ہوں گے۔