متعلقہ

پاکستانی معیشت کے لئے بڑی خبر آگئی – پاک لائیو ٹی وی


معیشت

پاکستانی معیشت کے لئے بڑی خبر آگئی

پاکستانی معیشت کے لئے بڑی خبر آگئی ہے۔

وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے صدر ایشیا انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک سے واشنگٹن میں ملاقات کی جس میں وزیر خزانہ نے ملکی معاشی صورتحال اور اشاریوں میں مثبت پیشرفت سے آگاہ کیا۔

ملاقات میں صدر ایشیا انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر فراہمی کا وعدہ کیا اور کہا کہ فنڈز مختلف منصوبوں پرعمل درآمد اور رقوم کی ترسیل کیلئے فراہم کیے جائیں گے۔

وزیر خزانہ نے سیلاب کے بعد فنانسنگ کی فراہمی پر اے آئی آئی بی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اے آئی آئی بی نے عالمی بینک کے ساتھ رائزٹو پروگرام کیلئے 25 کروڑ ڈالر دیے ہیں۔

محمداورنگزیب نے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف سے بڑے اور طویل مدتی پروگرام کا حصول چاہتا ہے، زرمبادلہ ذخائر میں بہتری اور شرح مبادلہ مستحکم ہے، مہنگائی میں کمی اور اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف سے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے، ٹیکس، توانائی شعبے اور حکومتی ملکیتی اداروں میں اصلاحات ترجیح ہے۔