متعلقہ

غیر ملکیوں پر حملے سے دو دن قبل دہشت گردوں نے ریکی کی، تحقیقاتی ذرائع – پاک لائیو ٹی وی


غیر ملکیوں پر حملے سے دو دن قبل دہشت گردوں نے ریکی کی، تحقیقاتی ذرائع

غیر ملکیوں پر حملے سے دو دن قبل دہشت گردوں نے ریکی کی، تحقیقاتی ذرائع

تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکیوں پر حملے سے دو دن قبل دہشت گردوں نے ریکی کی۔

تحقیقاتی ذرائع کے مطابق دہست گردوں نے لانڈھی مانسہرہ کالونی کی مکمل ریکی کی، دہست گردوں کی جانب سے ریکی کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بول نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

تحقیقاتی ذرائع نے بتایا کہ دہست گرد حملے سے دو دن قبل 17 اپریل کو حملہ کرنے کی جگہ پر گئے جب کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دہشت گرد مہران گاڑی میں حملہ کی جگہ پر پہنچے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے حملہ کی جگہ پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کے رخ بدلنے کی کوشش کی، ایک دہشت گرد گاڑی میں بیٹھا رہا جب کہ دوسرا دہشت گرد کیمرہ کے رخ تبدیل کرتا ہوا نظر آیا۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ حملہ آور تین منٹ تک سی سی ٹی کیمروں کو توڑنے اور ان کا رخ بدلنے کی کوشش کرتا رہا تاہم کیمروں کے رخ تبدیل کرنے کے دوران چوکیدار کو آتا دیکھ کر دہشت گرد گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوگئے۔

خیال رہے کہ گذرشتہ روز دو دہشت گردوں نے لانڈھی مانسہرہ کالونی میں غیر ملکیوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔

دونوں دہشت گرد حملہ کامیاب بنانے سے پہلے ہی ہلاک ہوگئے تھے، ایک دہشت گرد کی شناخت سہیل احمد کے نام سے ہوئی تھی جب کہ خودکش حملہ کرنے والے دہشت گرد کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔