متعلقہ

ایلون مسک کا بھارت کا دورہ ملتوی – پاک لائیو ٹی وی


ایلون مسک کا بھارت کا دورہ ملتوی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک نے بھارت کا دورہ ملتوی کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک نے ایکس پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ وہ اپنی کمپنی ٹیسلا میں بھاری ذمہ داریوں کی وجہ سے بھارت کا دورہ ملتوی کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سال کے آخر میں وہ اپنا دورہ دوبارہ شیڈول کریں گے۔

یاد رہے کہ ایلون مسک وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کرنے اور بھارتی مارکیٹ میں اپنے بڑے منصوبوں کا اعلان کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، اسی سلسلے میں وہ 21 اور 22 اپریل کو بھارت کا دورہ کرنے والے تھے۔

ایلون مسک کا بھارت کا دورہ ایسے موقع پر ملتوی ہوا ہے جب پڑوسی ملک میں دنیا کے بڑے انتخابات کے پہلے مرحلے کا آغاز ہوچکا ہے، جہاں نریندر مودی مسلسل تیسری بار وزیراعظم منتخب ہونے کے لیے پرامید ہیں۔