متعلقہ

ضمنی انتخابات؛ سول آرمڈفورسزاورپاک آرمی کےدستےتعینات کرنےکی منظوری – پاک لائیو ٹی وی


سول آرمڈ فورس، پاک آرمی

ضمنی انتخابات؛ سول آرمڈفورسزاورپاک آرمی کےدستےتعینات کرنےکی منظوری

وفاقی حکومت نے کل ہونے والے ضمنی انتخابات میں سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے کوئیک رسپانس فورس کے طور پر استعمال ہوں گے۔ ملک بھرمیں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں سیکیورٹی کےسخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

فورسزکےدستےکوئیک رسپانس فورس کےطورپراستعمال ہوں گے، فورسزکےدستےآج سے22اپریل تک21حلقوں میں دستیاب ہوں گے۔

حکومت کی جانب سےمنظوری کےبعدوزارت داخلہ نےاحکامات جاری کردیے۔

الیکشن کمیشن نےضمنی انتخابات میں سیکیورٹی کی درخواست کی تھی، قومی اورصوبائی اسمبلی کے21حلقوں میں ضمنی انتخاب کل ہوں گے جس کے کے لیے پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک ہوگی۔