متعلقہ

سعودی عرب ریکوڈک منصوبے میں سرمایہ کاری کے لئے تیار، رپورٹ – پاک لائیو ٹی وی


سعودی عرب ریکوڈک منصوبے میں سرمایہ کاری کے لئے تیار، رپورٹ

سعودی عرب ریکوڈک منصوبے میں سرمایہ کاری کے لئے تیار، رپورٹ

سعودی عرب ریکوڈک منصوبے میں 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے لئے تیار ہوگیا۔

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب ملٹی بلین ڈالر منصوبے میں سرمایہ کاری کے قریب ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی ساورن ویلتھ فنڈ کی کمپنی منارا منرلز انویسٹمنٹ کمپنی نے ریکوڈک میں سرمایہ کاری کا عندیہ دے دیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ریکوڈک اینڈ گولڈ مائن منصوبے میں کم از کم ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری کا پلان ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات میں بھی منصوبے پر بات چیت ہوگی۔