دبئی میں طوفانی بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم؛ ویڈیو وائرل – پاک لائیو ٹی وی


دبئی میں طوفانی بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم

دبئی میں طوفانی بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز فلیگ شپ شاپنگ سینٹرز دبئی مال اور مال آف ایمریٹس دونوں کو بارشوں کے باعث سیلاب کا سامنا کرنا پڑا اور دبئی کے ایک میٹرو اسٹیشن پر بھی پانی ٹخنوں تک جمع ہوگیا۔

متحدہ عرب امارات بھر میں اسکول بند کردیے گئے اور آج بھی مزید طوفان اور ژالہ باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

مسافروں کی آمد و رفت کے لحاظ سے دنیا کے مصروف ترین بین الاقوامی مرکز دبئی ایئرپورٹ میں گزشتہ روز 25 منٹ تک آپریشن معطل رہا اور 50 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

دبئی ایئرپورٹس کے ترجمان نے بتایا کہ شدید طوفان کی وجہ سے آپریشنز کو سہ پہر 25 منٹ کے لیے عارضی طور پر معطل کر دیا گیا تھا لیکن اس کے بعد سے آپریشنز دوبارہ بحال کردیے گئے ہیں۔

خراب موسم کی وجہ سے دبئی سے روانہ ہونے والی اپنی تمام پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی ہیں۔

فلائی دبئی کے ترجمان کے مطابق 16 اپریل کو دبئی سے روانگی کے لیے شیڈول فلائی دبئی کی تمام پروازوں کو 17 اپریل 10 بجے (دبئی کے مقامی وقت) تک فوری طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے۔

حالیہ دنوں میں شدید بارشوں کی وجہ سے 18 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔



Exit mobile version