پاکستان کا مقبول ترین چینل ’بول‘ اپنے چاہنے والوں کو محظوظ کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا اور اس بار بول انٹرٹینمنٹ معروف اداکارہ و میزبان آمنہ ملک کے ساتھ ایک منفرد پروگرام نشر کررہا ہے۔
بول انٹرٹینمنٹ نے پاکستان کی نامور اداکارہ آمنہ ملک کی میزبانی میں روشن سویرا مارننگ شو کا آغاز 2 دسمبر سے کیا جو صبح 9 بجے نشر ہورہا ہے۔
آپ کی صبح کو تازہ دم بنانے کے لیے یہ شو ہر پیر سے جمعہ صبح 9:00 بجے نشر ہوگا۔
شو کا پرومو جاری ہوتے ہی بول کے چاہنے والوں میں تجسس بڑھ گیا ہے کہ اس مارننگ شو میں کیا کچھ ہوگا، کون کون سے سیگمنٹس رکھیں جائیں گے۔
شو میں عوام کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے نئے سیگمنٹس بھی شامل کیے گئے ہیں اور خاص طور پر پاکستان سمیت دنیا بھر کی معلومات کے علاوہ پروگرام میں مزیدار اور لذیذ کھانوں کی تراکیب بھی بتائی جائیں گی۔
ایسا پہلی بار نہیں ہوا جب بول کی جانب سے اپنے ناظرین کے لیے کچھ منفرد کیا جارہا ہو بلکہ بول انتظامیہ کی جانب سے اس طرح کے دلچسپ پروگرامز لانے کی پرانی روایت ہے جسے ایک بار پھر برقرار رکھا گیا ہے۔