متعلقہ

بگ باس او ٹی ٹی کے اگلے سیزن کا اعلان کردیا گیا – پاک لائیو ٹی وی


بگ باس او ٹی ٹی

بگ باس او ٹی ٹی کے اگلے سیزن کا اعلان کردیا گیا

بگ باس او ٹی ٹی نے اپنے دونوں سیزن کے لیے بہت زیادہ پذیرائی حاصل کی ہے اور اب میکرز کی جانب سے اس شو کے اگلے سیزن کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اطلاعات تھیں کہ میکرز کی جانب سے شو کا اگلا سیزن منسوخ کردیا جائے گا تاہم سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے حالیہ پوسٹ نے مداحوں کو خوش کردیا ہے۔

رپورٹس میں بتایا ہے کہ شو کے میکرز نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے واپسی کا اعلان کرتے ہوئے ایک پوسٹر شیئر کیا ہے جس میں سلمان خان کو میزبان کے طور پر دکھایا گیا ہے۔

کئی مشہور شخصیات کے سیزن کے لیے رابطہ کرنے کی افواہیں ہیں تاہم ان کے متعلق کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی ہے لیکن مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق، خیال کیا جاتا ہے کہ نئے سیزن کا پریمیئر 15 مئی 2024 کو ہوگا۔

‘بگ باس OTT 3’ میں متعدد افراد کے شامل ہونے کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں جس میں شیزان خان، پرتیکشا ہون مکھے، شہزادہ دھامی، دلجیت کور، میکسٹرن، ٹھگیش، روہت کھتری، ارہان بہل، سری رام چندر، آریانشی شرم، سانکی اپادھیائے، تشار سلوات، روہت زنجرکے، اور محمد ساریہ شامل ہیں۔