متعلقہ

وکرانت میسی نے شوبز سے وقفہ کیوں لیا؟ حیران کن وجہ سامنے آگئی – پاک لائیو ٹی وی



وکرانت میسی نے شوبز سے وقفہ کیوں لیا؟ حیران کن وجہ سامنے آگئی

بالی ووڈ کے مشہور اداکار وکرانت میسی کے شوبز سے وقفہ لینے کی حیران کن وجہ سامنے آگئی ہے۔

حال ہی میں بالی ووڈ کے مشہور اداکار وکرانت میسی نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ “میں نے اپنی زندگی کے ایک ایسے موڑ پر یہ فیصلہ لیا ہے جہاں مجھے اپنی خاندانی ذمہ داریاں نبھانے کی ضرورت ہے۔ بطور شوہر، والد، اور بیٹا مجھے کچھ وقت اپنے خاندان کے لیے نکالنا ہوگا۔”

تاہم اب ایک قریبی ساتھی اور ہدایتکار نے اداکار کے فیصلے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ “وکرانت نے یہ فیصلہ اس خوف کے تحت لیا کہ اگر وہ زیادہ کام کریں گے تو ان کے مداح ان سے بور ہو سکتے ہیں۔ وہ اپنے کیرئیر کے عروج پر یہ بریک لے رہے ہیں تاکہ ان کی واپسی مزید شاندار ہو۔”

اداکار وکرانت کے اس فیصلے پر ان کے مداح افسردہ ہونے کے ساتھ ساتھ ان کی سوچ کی بھی تعریف کر رہے ہیں۔ فلم انڈسٹری کے لیے یہ فیصلہ غیر معمولی اور متاثر کن قرار دیا جا رہا ہے۔