متعلقہ

امریکہ کے معروف اخبار کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مشورہ – پاک لائیو ٹی وی



امریکہ کے معروف اخبار کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مشورہ

امریکہ کے معروف اخبار واشنگٹن ایگزمینر کے ایک مضمون میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مشورہ دیا گیا ہے۔

اخبار میں شائع شدہ  مضمون کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور ان کی سیاست سے تعلق امریکہ اور امریکی مفاد کے لیے خطرناک ہو سکتی ہے، جبکہ بانی پی ٹی آئی کی سیاست امریکہ دشمنی پر مبنی ہے۔

 مضمون میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے سیاسی مفادات  کے لیے امریکہ مخالف مہم  سے عوام میں مقبولیت  حاصل کی، بین الاقوامی تعلقات عامہ کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کی شخصیت پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔

شائع شدہ مضمون کے مطابق طالبان کی حمایت، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور اسامہ بن لادن کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کے نقطہ نظر  کو امریکہ سپورٹ نہیں کر سکتا، بانی پی ٹی آئی ایک متنازعہ شخصیت ہیں اور امریکی حکومت  کسی نئے تنازعے کی متحمل نہیں ہو سکتی۔

مضمون کے متن میں یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان فوج اور امریکہ کے تعلقات ہمیشہ خطے میں  دیرپا  امن کی ضانت رہے ہیں، امریکی حکومت اور سیاست کی بہتری بانی پی ٹی آئی سے دوری میں ہے۔

مضمون کے مطابق پاکستان اور امریکہ کے تعلقات ہمیشہ دیرینہ اور مشترکہ مفادات پر مبنی رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی کسی قسم کی حمائت سے دو طرفہ تعلقات میں رخنے پڑ سکتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی سیاست پاکستان کا اندرونی مسئلہ ہے۔