بلاوائیو: دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو جیت کے لیے 58 رنز کا ہدف دیا ہے۔
پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ بلاوائیو میں کھیلا جارہا ہے جس میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
زمبابوے کی پوری ٹیم دوسرے میچ میں بھی مشکلات کا شکار دکھائی دی اور پوری ٹیم 12.3 اوورز میں 57 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
پاکستان پلیئنگ الیون
میر یوسف، صائم ایوب، عثمان خان (وکٹ کیپر)، سلمان آغا (کپتان)، طیب طاہر، عرفان خان، جہانداد خان، عباس آفریدی، حارث رؤف، ابرار احمد، سفیان مقیم
زمبابوے پلیئنگ الیون
برائن بینیٹ، تادیواناشے مارومانی (وکٹ کیپر)، ڈیون مائرز، سکندر رضا (کپتان)، ریان برل، کلائیو مداندے، تشنگا میوزیکیوا، ویلنگٹن مساکڈزا، رچرڈ نگروا، بلیسنگ مزاربانی، ٹریور گوانڈو