متعلقہ

پاکستان کیخلاف سیریز سے قبل جنوبی افریقہ کو بڑا دھچکا – پاک لائیو ٹی وی



جنوبی افریقہ

پاکستان کیخلاف سیریز سے قبل جنوبی افریقہ کو بڑا دھچکا

پاکستان کے خلاف سیریز کے آغاز سے قبل جنوبی افریقی ٹیم کے اہم فاسٹ بولر انجری کا شکار ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقی فاسٹ بولر جیرالڈ کوئٹزے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ اور پاکستان کیخلاف تینوں فارمیٹ کی مکمل سیریز سے باہر  ہوگئے ہیں۔

ڈربن ٹیسٹ میں بالنگ کے دوران کمر کے دائیں حصے میں چوٹ لگنے کے باعث جیرالڈ کوئٹزے کو کم از کم 6 ہفتوں تک کھیل کے میدان سے  دور رہنا ہوگا۔

جنوبی افریقی ٹیم  میں جیرالڈ کوئٹزے کی جگہ کوینا مافاکا کو شامل کرلیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ جنوبی افریقی ٹیم کو جیرالڈ کوئٹزے سے قبل نیند رے برگر اور لنگی نگیڈی کی انجریز  کے باعث بھی مشکلات کا سامنا تھا۔

جنوبی افریقہ کو سری لنکا کے خلاف دوسرے اور آخری  ٹیسٹ میچ کے بعد  پاکستان کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی ، 3 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچز کی میزبانی کرنی ہے۔