متعلقہ

سردی کی شدت میں اضافہ، طلباء کے لیے اہم خبر آگئی – پاک لائیو ٹی وی


سردی کی شدت میں اضافہ، طلباء کے لیے اہم خبر آگئی

سردی کی شدت میں اضافے کے بعد طلباء کے لیے اہم خبر آگئی ہے۔

 محکمہ ابتدائی اور ثانوی تعلیم پشاور نے سردی میں اضافے کے باعث سرکاری اسکولز کے یونیفارم میں نرمی کر دی ہے۔

  اعلامیہ کے مطابق بچے کسی بھی طرح کا سویٹر یا کوٹ پہن کر اسکول آسکتے ہیں، یونیفارم میں نرمی موسم بہتر ہونے تک کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ موسم سرما کی تعطیلات 18 دسمبر 2023 سے یکم جنوری 2023 تک دی گئی تھی مگر اسموگ اور سردی کے باعث چھٹیوں کو 9 جنوری تک بڑھا دیا گیا تھا۔