عالمی شہرت یافتہ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا کی صحت سے متعلق تشویشناک خبر آ گئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا فلم کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اداکارہ ان دنوں اپنی نئی آنے والی ہالی ووڈ ایکشن فلم ‘ہیڈز آف اسٹیٹ’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں وہ ادریس ایلبا اور جان سینا کے ساتھ اداکاری کریں گی۔
فلم کی کہانی کو مکمل طور پر پوشیدہ رکھا گیا ہے لیکن اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز مئی 2023 میں ہوگیا تھا۔
اداکارہ نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی اسٹوری میں اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں اُن کو زخمی حالت میں دیکھا جاسکتا ہے۔
تصویر میں پریانکا چوپڑا کے چہرے پر دائیں جانب زخم نظر آرہے ہیں جن میں سے خون بھی بہہ رہا ہے۔
انہوں نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ “میں یہ دیکھ کر بہت حیران ہوں کہ میں گزشتہ ایک سال میں کام کے دوران نہ جانے کتنی خون آلودہ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرچکی ہوں”۔
خیال رہے کہ پریانکا چوپڑا فلم ‘ہیڈز آف اسٹیٹ’ میں خطرناک اور مشکل اسٹنٹس کرتی نظر آئیں گی اور وہ اسٹنٹس کی شوٹنگ کے دوران کئی بار زخمی ہوچکی ہیں۔