عید کی تعطیلات سے متعلق طلباء کیلئے بڑی خبر آگئی ہے۔
عیدالفطر کے موقع پر تعلیمی اداروں میں 9 اپریل سے 14 اپریل تک چھٹیوں کا امکان ہے تاہم وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے اعلان نہیں کیا گیا۔
اس سال رمضان میں 29 روزے متوقع ہیں، جس کے مطابق عید 10 اپریل بروز بدھ کو ہونے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے کی گئی پیشگوئی کے مطابق پاکستان میں رواں سال رمضان المبارک کا مہینہ 29 روزوں پر مشتمل ہونے، چاند منگل کو نظر آنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لیے منگل 9 اپریل کو اجلاس طلب کر رکھا ہے۔