متعلقہ

بی ڈی ایس نےلانڈھی میں غیرملکی قافلےپرحملےکی ابتدائی رپورٹ مرتب کرلی – پاک لائیو ٹی وی


کراچی

بی ڈی ایس نےلانڈھی میں غیرملکی قافلےپرحملےکی ابتدائی رپورٹ مرتب کرلی

بی ڈی ایس نے کراچی کے علاقےلانڈھی میں غیرملکی قافلے پرحملے کی ابتدائی رپورٹ مرتب کرلی۔

بی ڈی ایس ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش جیکٹ کامجموعی وزن تقریباً5سےساڑھے5کلوتھا، خودکش جیکٹ میں تقریباً4کلوکمرشل میڈہائی ایکسپلوسوبارودتھا۔

بی ڈی ایس ذرائع نے بتایا کہ خودکش جیکٹ میں تقریباًڈیڑھ کلوبال بیرنگ تھے، خودکش دھماکےکےوقت ڈبل روٹی سپلائی وین کا پچھلاحصہ درمیان آنےسےغیرملکی محفوظ رہے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ذرائع نے بتایا کہ اسپیڈبریکرکی وجہ سےغیرملکیوں کولےجانےوالی وین کی رفتارکم تھی، برآمدتمام8دستی بم روسی ساختہ آرجی ڈی ون تھے، دہشتگردوں سے4رائفل گرنیڈبمع لانچرملے۔

تمام دستی بموں اوررائفل گرنیڈکوناکارہ بنادیاگیا، خودکش حملےاورسی پی اوخودکش دھماکےمیں بنائی گئی جیکٹ میں مماثلت ہے، دونوں حملوں میں دستی بم، دیگراسلحہ اورتکنیک بھی ایک ہی طرزکی ہے۔

دہشتگردوں اورسیکیورٹی گارڈکاپوسٹ مارٹم

کراچی میں خودکش دھماکےکے2دہشتگرداورسیکیورٹی گارڈکاپوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا۔ ایک نامعلوم حملہ آور کے سر پر گولیاں لگی تھیں۔ دوسرےنامعلوم حملہ آورکی لاش ٹکڑوں میں ملی تھی۔

دھماکےکےنتیجےمیں35سالہ گارڈنورمحمدکےسرپر چوٹ لگی، جودوران علاج دم توڑگیاتھا۔

کراچی میں دہشت گرد حملے کی تحقیقات جاری، حیران کن انکشافات، مکمل خبر پڑھیں۔