اداکارہ نیلم منیر شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار – پاک لائیو ٹی وی



اداکارہ نیلم منیر شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار ہیں۔

نیلم منیر کی شادی سے متعلق معروف سوشل میڈیا بلاگر و سلیبریٹیز کے انتہائی قریبی عرفان نے انکشاف کیا ہے۔

عرفانستان نامی پیج پر عرفان نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں بتایا گیا ہے کہ نیلم منیر اگلے ماہ یعنی دسمبر میں شادی کرنے والی ہیں جو متحدہ عرب امارات میں ہوگی۔

عرفان کی جانب سے شیئر کی گئی سوشل میڈیا پوسٹ وائرل ہوگئی تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ اداکارہ کی شادی کس سے شادی کررہی ہیں۔

نیلم منیر نے اپنے انسٹاگرام پر اس حوالے سے کچھ پوسٹ نہیں کیا۔

Exit mobile version