متعلقہ

ایلون مسک نے 340 ارب ڈالرز کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا – پاک لائیو ٹی وی


ایلون مسک کی دولت نے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر لیا ہے اور اب ان کی مجموعی دولت 348 ارب ڈالرز تک پہنچ چکی ہے، جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔

یہ اضافہ خاص طور پر ان کی کمپنی ٹیسلا کے حصص کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی بدولت ہوا ہے۔

ایلون مسک نے اس سے قبل نومبر 2021 میں 340 ارب ڈالرز کی دولت کے ساتھ ریکارڈ قائم کیا تھا، جسے اب انہوں نے خود ہی توڑ دیا ہے۔

53 سالہ ایلون مسک دنیا کے واحد شخص ہیں جنہوں نے 300 ارب ڈالرز کا ہندسہ عبور کیا ہے۔

یہ ترقی امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد ہوئی، جس کے نتیجے میں ٹیسلا کے حصص کی قیمت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔

ایلون مسک ٹیسلا کے 21 فیصد حصص کے مالک ہیں اور ان کی مجموعی دولت کا 68 فیصد حصہ اسی کمپنی کے حصص سے منسلک ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق، ایلون مسک کی دولت میں سالانہ 110 فیصد کی اوسط سے اضافہ ہو رہا ہے، اور اگر یہ رجحان برقرار رہا تو 2027 تک وہ پہلی بار ایک ہزار ارب ڈالرز (ٹریلین ائیر) کے مالک بننے والے فرد ہوں گے۔