سعودی عرب کے متعدد علاقوں میں منگل تک گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، تاہم اس حوالے سے محکمہ شہری دفاع کی جانب سے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ مکہ ریجن میں شدید بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
تبوک، الجوف اور نجران میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے جبکہ ریاض، قصیم اور نواحی علاقوں میں بھی طوفانی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ شہری دفاع نے اپنے بیان کہا کہ درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئے گی، سعودی شہری گرم کپڑے نکال لیں۔