متعلقہ

نیدرلینڈز اور اٹلی کے بعد برطانیہ کا بھی نیتن یاہو کو گرفتار کرنے کا اعلان – پاک لائیو ٹی وی


برطانوی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اگر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے بعد برطانیہ کا دورہ کرتے ہیں تو انہیں گرفتار کیا جائے گا۔

برطانوی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ برطانیہ ایک قانون کی حکمرانی والا ملک ہے اور وہ عالمی عدالت کے فیصلوں پر عمل کرے گا۔

ترجمان نے مزید واضح کیا کہ برطانیہ اپنی قانونی ذمہ داریوں کو پورا کرے گا اور عالمی فوجداری عدالت کی طرف سے جاری گرفتاری کے وارنٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو کسی رعایت کے بغیر گرفتار کیا جائے گا، اگر وہ برطانیہ پہنچے۔

ترجمان نے کہا کہ برطانیہ ہمیشہ اپنی قانونی ذمہ داریوں کی تعمیل کرے گا، اور عالمی عدالت انصاف کے احکامات پر عمل کرنا اس کی ترجیح ہے۔

یہ اعلان اس وقت کیا گیا جب اس سے قبل وزارت داخلہ کے سیکریٹری اور لیبر پارٹی کے کچھ عہدیداروں نے کہا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو کسی صورت بھی گرفتار نہیں کیا جائے گا، جس کے بعد برطانوی حکومت نے اپنی پوزیشن واضح کی۔

یاد رہے کہ عالمی عدالت انصاف کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے جا چکے ہیں، جس کے بعد برطانوی حکام نے نیتن یاہو کی ممکنہ گرفتاری کے حوالے سے اپنے قانونی موقف کو دو ٹوک انداز میں پیش کیا ہے۔

واضح رہے کہ عالمی عدالت انصاف کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد سب سے پہلے نیدرلینڈز اور پھر اٹلی نے بھی نیتن یاہو کی گرفتاری کا اعلان کیا تھا۔