بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن نے بلآخر اپنے بیٹے اور بہو کے درمیان طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی ہے۔
حال ہی میں بالی ووڈ کے بگ بی نے سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے اپنے بلاگ پوسٹ میں مبہم انداز اپناتے ہوئے اپنے خاندان سے متعلق پھیلی قیاس آرائیوں کو جھوٹ قراردیا۔
امیتابھ نے بلاگ پوسٹ میں لکھا کہ ’دوسروں سے مختلف بننے کیلئے موجودہ زندگی میں حوصلے اور خلوص کی ضرورت ہوتی ہے، میں اپنے خاندان سے متعلق بات نہیں کرتا کیونکہ یہ میرا ڈومین ہے اور میں اپنے خاندان اور ذاتی زندگی میں رازداری برقرار رکھنا پسند کرتا ہوں، قیاس آرائیاں صرف قیاس آرائیاں ہیں جو کہ جھوٹی ہیں اور بغیر تصدیق شدہ ہیں‘۔
بگ بی نے لکھا کہ ’ ضروری ہے کہ ہم جس پیشے سے منسلک ہوں یا جو کچھ لکھا جائے اس کی پہلے تصدیق ہونی چاہیے، میں کسی کے منتخب پیشے کے انتخاب کو چیلنج نہیں کروں گا‘ ۔
بالی ووڈ اداکار نے بھارتی میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ جو چاہیں لکھیں لیکن جب آپ سوالیہ نشان کے ساتھ کچھ لکھتے ہیں تو یہ بات آپ بھی سمجھتے ہیں کہ یہ تحریر قابل اعتراض ہوسکتی ہے، دنیا کو جھوٹ یا سوالیہ جھوٹ سے بھر دو اور آپ کا کام ختم ہو گیا ‘۔