متعلقہ

ملائیشین فضائیہ کے سربراہ کا پہلا دورہ پاکستان؛ خود انحصاری اور تکنیکی ترقی پر پاک فضائیہ کی تعریف – پاک لائیو ٹی وی



ملائیشین فضائیہ کے سربراہ کا پہلا دورہ پاکستان؛ خود انحصاری اور تکنیکی ترقی پر پاک فضائیہ کی تعریف

راولپنڈی: ملائیشین فضائیہ کے سربراہ جنرل اصغرخان بن گوریمان خان نے پاکستان کا پہلا دورہ کیا جس دوران خود انحصاری اور تکنیکی ترقی پر پاک فضائیہ کی کامیابیوں کو سراہا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سربراہ ملائیشین فضائیہ جنرل اصغرخان بن گوریمان خان نے پہلے دورہ پاکستان کے موقع پر ایئرچیف ظہیر احمد بابر سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور عسکری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ ملاقات میں مشترکہ تربیت اورصنعتی شعبے میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر نے مضبوط دو طرفہ دفاعی تعلقات کو اجاگر کیا جب کہ ایئرچیف نے سربراہ ملائیشین فضائیہ کے پہلے دورے پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایئرچیف نے فضائی افواج کے درمیان مشترکہ مشقوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی جب کہ ساتھ ہی تکنیکی شراکت داری کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ ایئرچیف نے مشترکہ تربیت سے متعلق عسکری شراکت داری کو فروغ دینے کا عزم کیا جب کہ ان اقدامات سے ملائیشین ایئر فورس کے اہلکاروں کو ٹیکنیکل لیول ٹریننگ میئسر آئے گی۔

ترجمان پاک فوج نے مزید بتایا کہ جنرل اصغرنے خود انحصاری اور تکنیکی ترقی پر پاک فضائیہ کی کامیابیوں کو سراہا۔