متعلقہ

حکومتِ سندھ دیگر شہروں میں بھی بسز چلانے کا ارادہ رکھتی ہے، شرجیل میمن – پاک لائیو ٹی وی



حکومتِ سندھ دیگر شہروں میں بھی بسز چلانے کا ارادہ رکھتی ہے، شرجیل میمن

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومتِ سندھ دیگر شہروں میں بھی بسز چلانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

حکومتِ سندھ نے محکمہ ٹرانسپورٹ کی زمینیں خالی کروانے کی تیاریاں شروع کر دیں۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیرِ  صدارت سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی بورڈ کا 13 واں اجلاس ہوا۔

اجلاس میں محکمہ ٹرانسپورٹ کی زمینیں خالی کروانے کے چیف سیکریٹری، آئی جی سندھ اور اینٹی انکروچمینٹ کی معاونت حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس موقع پر سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بورڈ کے 12 ویں اجلاس میں محکمہ ٹرانسپورٹ کی زمینیں خالی کروانے کا فیصلہ ہوا تھا، محکمہ ٹرانسپورٹ کی زمینوں سے غیر قانونی قبضے جلد از جلد خاتمے کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ جن زمینوں پر سرکاری اداروں کے دفاتر بنائے گئے ہیں، ان کو نوٹسز جاری کئے گئے ہیں، نوٹسز پر تعمیل کو یقینی بنانے کے لئے متعلقہ اداروں سے بات کی جائے۔

بورڈ اجلاس میں ایس سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی بورڈ کے 12 ویں اجلاس کے منٹس کی منظوری دی گئی۔

سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے سیکریٹری  ایس ایم ٹی اے بورڈ کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔

بورڈ نے عبدالستار ایدھی اورنج لائن بی آر ٹی کے دو پروجیکٹ مینیجمینٹ یونٹ کانٹریکٹ ملازمین کے کانٹریکٹس میں توسیع کی بھی منظوری دے دی۔

پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ کی نمائندے کی جانب سے پروجیکٹ مینیجمینٹ یونٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر پرویز جمالی کی مستقل تعیناتی کی سفارش کی گئی۔

اجلاس میں ایس ایم ٹی اے بجیٹ 2021-22 اور 2022-23 کی بھی منظوری دی گئی۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ پیپلز بس سروس شروع کرنے کا مقصد ہی عوام کو مہنگائی کے اس زمانے میں رلیف دینا ہے، حکومت سندھ دیگر شہروں میں بھی بسز چلانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بس چلانے کے خواہشمند اسٹیک ہولڈرز پیپلز بس سروس میں سرمایہ کاری کریں۔