متعلقہ

عدالتی حکم کے بعد کسی مارچ، دھرنے کی اجازت نہیں، محسن نقوی – پاک لائیو ٹی وی



عدالتی حکم کے بعد کسی مارچ، دھرنے کی اجازت نہیں، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ عدالتی حکم کے بعد کسی مارچ، دھرنے کی اجازت نہیں۔

 وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی حکم کے بعد کسی مارچ، دھرنے کی اجازت نہیں، ہائیکورٹ کے حکم پر100 فیصد عملدرآمد کرائیں گے، کسی کو بھی اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جانی نقصان کے ذمہ دار اسلام آباد پر دھاوا بولنے والے خود ہوں گے، میرا اڈیالہ سے کوئی رابطہ نہیں، خیبرپختونخوا میں امن وامان کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہے، 18ویں ترمیم کے بعد امن وامان کی ذمہ داری وفاق پر نہیں، خیبرپختونخوا حکومت خود ہم پر حملہ آور ہورہی ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی، کےپی میں ایک طرف جنازے، دوسری طرف دھاوا بولنے کی تیاریاں ہورہی ہیں، آواز اٹھانے کے لیے ایک فورم موجود ہے، وہاں آواز اٹھائیں، آپ ملک تباہ کرنے پر کیوں تلے ہوئے ہیں؟