مشرقی ہواؤں کا رخ ایک بار پھر تبدیل؛ پنجاب میں اسموگ کی شدت میں اضافہ – پاک لائیو ٹی وی



مشرقی ہواؤں کا رخ ایک بار پھر تبدیل؛ پنجاب میں اسموگ کی شدت میں اضافہ

مشرقی ہواؤں کا رخ ایک بار پھر تبدیل ہونے کے باعث پنجاب میں اسموگ کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر پہلے نمبر پر آگیا ہے جبکہ ایئر کوالٹی انڈیکس 499 ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ پاکستان میں آلودہ ترین شہروں میں ملتان دوسرے نمبر پر ہے جس کا انڈیکس 477 ریکارڈ کیا گیا کینٹ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 698 جبکہ ڈی ایچ اے کے علاقے کا اے کیو آئی 565 ریکارڈ کیا گیا۔

ہواؤں کا رخ شمال مغرب سے جنوب مشرق کی طرف ہونے کے باعث آج سے 24 نومبر تک شہر لاہور میں اسموگ کی شرح میں اضافہ ہوسکتا ہے جبکہ لاہور میں تاحال بارش کا کوئی امکان نہیں البتہ پہاڑی علاقوں میں بارش کے ساتھ برف باری متوقع ہے۔

بعدازاں مریم اورنگزیب نے عوام سے اسموگ کے خاتمے کے لیے حکومتی اداروں سے تعاون کرنے کی درخواست کی ہے، انہوں نے کہا کہ صاف ستھرا اور صحتمند ماحول ہر شہری کا حق ہے، اور حکومت اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف ہے۔

Exit mobile version