متعلقہ

دو طرفہ تعلقات کے معاہدوں پر دستخط متوقع – پاک لائیو ٹی وی


وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکا شنکو 25 نومبر سے 27 نومبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔

بیلاروس کے صدر اپنے اس دو روزہ سرکاری دورے کے دوران اسلام آباد پہنچیں گے، جہاں ان کی وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ اہم ملاقات ہوگی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، اس دورے کے دوران دونوں ممالک کی قیادت دو طرفہ تعاون اور روابط کو مزید فروغ دینے کے لیے تفصیلی بات چیت کرے گی۔ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

بیلاروس کے صدر کے دورہ پاکستان کے دوران کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کیے جانے کی توقع ہے۔ اس دورے کو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور بڑھتے ہوئے شراکت داری کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ دورہ پاکستان اور بیلاروس کے تعلقات میں نئی راہیں کھولے گا اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور سفارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔