متعلقہ

’’ماحولیاتی تحفظ اور عوامی صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا‘‘ – پاک لائیو ٹی وی



’’ماحولیاتی تحفظ اور عوامی صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا‘‘

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تحفظ اورعوامی صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ہم سب مل کرہی ایک محفوظ اور صحت مند پنجاب کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔

سینیئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب نے اپیل کی ہے کہ اجتماعی کاوشوں سے ہی ہرشہری کی زندگی کا تحفظ کرسکتے ہیں، وزیراعلی مریم نواز شریف کی اسموگ زیروٹالرنس پالیسی کے تحت پنجاب بھر میں کاررواٸیاں تیزکردی گٸیں۔ حکومت پنجاب عوام کو ایک صاف ستھرا اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔

سینئرصوبائی وزیرنے بیان میں کہا کہا کہ محکمہ تحفظ ماحول کے صبح کے اوقات میں تعلیمی اداروں میں چھاپے، کپس کالج سمیت متعدد کو نوٹسزجاری کیے گئے۔ لاہورکے اینٹری پواٸنٹس پرHTV کا داخلہ سختی سے بند ہے، اسکوارڈز چوبیس گھنٹے الرٹ جبکہ 134 HTV کا داخلہ روکا گیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسکوارڈزلکھوڈیر، شاہدرہ، ملتان روڈ، ٹھوکرنیازبیگ، گجومتہ، سگیاں اوربادامی باغ کے داخلی راستوں پرناکے لگا کر ہیوی ٹریفک کے داخلے کو روکنے کے لیے بلاناغہ رات بھرمسلسل نگرانی کررہے ہیں۔

سینٸرصوباٸی وزیرمریم اورنگزیب نے بیان میں کہا کہ اسموگ رولزکی خلاف ورزی پرڈی جی خان میں 2 ،لودھراں میں 2، جھنگ میں 3 ، وہاڑی میں 3 او ملتان میں 1 نان زگ زیگ بھٹوں کوگرا دیا گیا۔ ایمشن کنٹرول سسٹم نصب نہ کرنے کے باعث وہاڑی میں1 فیکٹری مسمار، لاہورمیں 12 اورباقی اضلاع میں 10 صنعتی یونٹس سیل کردیے گیے۔

انھوں نے کہا کہ ای پی اے نے لاہورکے داخلی راستوں پر گردوغبار سے بچاؤ کے لیے 363 مٹی اورریت کی ٹرالیوں کی انسپیکشن کی اوراپنی موجودگی میں SOPs پرعملدرامد کروایا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہورمیں 12 انڈسٹریل یونٹس سیل جبکہ 3 فیکٹریوں کے خلاف ایف آٸی آرز درج کی گٸیں۔

سینٸرصوباٸی وزیرنے کہا کہ دھواں دیتی 1426 گاڑیوں اور92 ترپال کے بغیرریت کی ٹرالیوں کے خلاف ایکشن لیا گیا، 120گاڑیاں بند کردیں گٸیں۔  گرین لاک ڈاٶن ایریا میں کمرشل جنریٹرزکی انسپیکشن اورپانی کا چھڑکاٶ جاری یے. عوام سے درخواست ہے کہ حکومتی اداروں سے تعاون کرکے اسموگ کے خلاف اس جنگ میں اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم سب مل کرہی ایک محفوظ اورصحت مند پنجاب کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔ ستھرااورصحت مند ماحول ہرشہری کا حق ہے، حکومتی ہدایات پرعمل کریں اورماحول دوست طرزِ زندگی اپنانے میں اپنا کردارادا کریں۔  ہم سب کی مشترکہ کوششیں ہی اس مسئلے کا حل ہیں۔

انھوں نے بیان میں مزید کہا کہ حکومت اپنے فرائض انجام دے رہی ہے، لیکن کامیابی تب ممکن ہے جب عوام بھی ساتھ دیں۔ ایک صاف اورسرسبز پنجاب ہماری ترجیح اور وعدہ ہے۔ ماحولیاتی تحفظ اورعوامی صحت پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔