لاہور اور ملتان میں بھی تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ – پاک لائیو ٹی وی



سموگ کی شدت میں کمی: لاہور اور ملتان میں بھی تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

سموگ کی شدت میں کمی کے باعث پنجاب بھر کی طرح لاہور اور ملتان میں بھی تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

محکمہ ماحولیات نے تعلیمی ادارے کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق تمام تعلیمی ادارے 20 نومبر 2024 سے کھلیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسکول کھلنے کا وقت صبح 8:45 بجے سے پہلے نہیں ہوگا، طلبہ اور اساتذہ کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے، اسکولوں میں بیرونی کھیلوں اور ہم نصابی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

Exit mobile version